پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

47 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ آغاز ہوگا۔

افتتاحی تقریب کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کے مابین افتتاحی میچ ہوگا۔

بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

محمد رضوان دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے،جن کو صہیب مقصود، خوشدل شاہ، رائیلی روسو جیسے جارح مزاج بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں،ٹم ڈیوڈ بیٹ اور بال دونوں سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف کراچی کنگز کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہاتھ میں ہو گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گاایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.