نیب نے سونے کی اینٹیں ، بٹن،ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد کر لئے

55 / 100

کراچی(ویب ڈیسک)نیب نے کراچی سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے نیب نے سونے کی اینٹیں ، بٹن،ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد کر لئے ۔

ترجمان نیب کے مطابق کارروائی کے دوران اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں.

برآمد کی گئی رقم اتنی زیادہ تھی کہ رقم کو گننے کے لیے مشینوں کا استعمال کرنا پڑی، ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری اور دیگر امور میں بھی کرپشن کی گئی۔

اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ رشوت لے کر ٹھیکے دئیے جاتے تھے اور کم آئل لے کر زیادہ رسیدیں کاٹ کر پیسے بنائے جاتے تھے اس حوالے سے سے مزید تفتیش جاری ہے.

Comments are closed.