ارطغرل ڈرامہ کے کردار ارتک بے انتقال کر گئے

47 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حکمت کا کردار ادا کرنے والے اداکار ارتک بےانتقال کرگئے۔

ترکی اردو کے مطابق شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں اہم کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن گزشتہ کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے.

ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا وہ 1970 میں پیدا ہوئے۔ سرکاری ملازمت بھی کی پھر ایکٹنگ کو اپنا پیشہ بنایا اور ڈرامہ سیریز دیریلش ارطغرل سے عالمی شہرت حاصل کی۔

ارطغرل ڈرامے کے دیگر کرداروں کی طرح
آئبرک پیکچن بھی کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پاکستان میں تعینات ترک سفیر مصطفی نے آئبرک پیکچن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

Comments are closed.