ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

55 / 100

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

ثانیہ مرزا کی طرف سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا گیا ہے تاہم وہ فوری طور پر پر ٹینس کورٹ سے دور نہیں ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا اور اس کے بعد وہ انٹرنیشنل ٹینس کو خیر باد کہہ دیں گی۔

ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے
ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے.

ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔انھوں نے اعتراف کیا کہ میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل رہی ہیں۔

Comments are closed.