وزیراعظم عمرا ن خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

47 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ ،خطے کی صورتحال پر انھیں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ان کا کا استقبال کیااس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجودباجوہ اور کچھ وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس بھی ہوا جس میں انھیں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا، وزیراعظم کی طرف سے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل 24 ستمبر 2021 کو وزیراعظم نے آئی ایس آئی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا تھا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.