سندھ نے یوٹیوب، گوگل اور فیس بک سے ٹیکس وصول کرلیا
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ریونیو بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کر لیا۔
اس حوالے سے جیو نیوز کی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔
سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔
بورڈ کی طرف سے کہا گیاہے کہ جولائی تا دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی ہے تاہم مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہار کاری سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
Comments are closed.