کرتار پور پر اٹاری میں مزاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا ہے کرتار پورپر اٹاری میں مزاکرات کیلئے تیارہیں، پاکستان نے بھارت کو ملٹری،سیاسی،سفارتی سطح پر شکست دے دی ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے ڈوزئیر آیا ہے ہم اس کا مشاہدہ کے بعد جواب دیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کسی صورت او آئی سی میں مبصر نہیں بننے دیں گے: میزبان ملک کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ جس مرضی کو مہمان بلائے۔
انھوں نے کہااو آئی سی میں بھارت کی موجودگی کے باوجود تمام قراردادیں منظور کی گئیں پاکستان نے مثالی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی آبدوز کی دراندازی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارتی جہازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی فضائیہ کی وجہ سے واپس بھاگنے پر مجبور ہوئے پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو گرایا ایک پائلٹ گرفتار ہوا جسے واپس کردیا گیا۔
۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد 14 مارچ کو کرتار پور میٹنگ کے لیے بھارت کا دورہ کرے گا۔ا اٹاری میں بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں کرتار پور وزیراعظم اور آرمی چیف کا شروع کردہ منصوبہ ہے ۔
ترجمان نے کہابھارت نے اٹاری میں مذاکرات کا کہا اور ہم اس پر تیار ہیں ترجمان کاکہنا تھا کہ شاکر اللہ کے قتل پر پاکستان میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پاکستان نے پوسٹ مارٹم رپورٹ شیئرکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے ان اقدامات پر اپنا کردار ادا کرے۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت نے جماعت اسلامی کے راہنماوں کے گھر سیل کیے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائے گا۔ پلوامہ حملے پر بھارتی ڈوزیئر کا جلد جواب دیں گے۔
Comments are closed.