اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

64 / 100

فوٹو: فائل

نیویارک( ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی،پاکستان کے مستقل نمائندہ نے اس کامیابی کو اطمینان بخش قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے اشتراک سے یہ قرارداد پیش کی گئی جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے،وزیراعظم نیاسلامو فوبیا،عدم رواداری کے خطرے سے بارہا متنبہ کیا ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

http://

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں نائب مندوب پاکستان محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے، کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقیدے کا ریاست کے کاروبار سے تعلق نہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔

Comments are closed.