بھارت کاایک اور امتحان،کرتار پور مزاکرات،پاکستانی وفد 14 کودہلی جاہےگا
اسلام آباد (زمینی حقائق ) بھارتی حکومت کا ایک اور امتحانشروع، کرتار پور راہداری پر مزاکرات کے لیے پاکستان کا وفد 14 مارچ کو بھارت جاہے گا۔
کشیدگی کے باوجود پاکستان کی جانب سے ایک اور جزبہ خیر سگالی کا اظہار کر تے ہوہے پاکستان نے 14 مارچ کو کرتار پورا منصوبے پر مذاکرات کے لئے وفد بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
ْترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرتار پور راہداری معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لیے پاکستانی وقت 14 مارچ کو نئی دلی جائے گا قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ مدعو کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر دلی واپس جائیں گے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد 14مارچ کرتاو پور راہدراری مذاکرات کے لیے نئی دلی جائے گا 28 مارچ کوبھارتی وفد اسلام آباد آئے گا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز لیول پر رابطہ رکھنے کا کہا ہے.
سفارتی ذراہع کا کہنا ہے کشید گی کے باوجود بھارت ان مزاکرات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور اگر ایسا ہوا تو اسے بھارت میں سکھ کمیونٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا کرتار پور نہ کھلنے کا ذمہ دار بھی بھارت ہو گا۔
Comments are closed.