ریلوےٹکٹس کی بکنگ 24 گھنٹے ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان ریلوے نےتمام ریل گاڑیوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 24 گھنٹے جاری رکھنےکا اعلان دیا ہے۔

  ریلوے ریزرویشن دفاتر رات دن کھلے ہیں۔ اس سے قبل ریلوے ریزرویشن دفاتر رات9 بجے بند ہو جاتے تھے اس کے علاوہ اب ہر گاڑی کی بکنگ 6 ماہ قبل بھی کرائی جاسکے گی جبکہ پہلے 3 ماہ قبل بکنگ کرائی جاسکتی تھی ۔

اس بکنگ کی اجازت سے ریلوے میں بکنگ کا نظام اور رفتار تیز ہوگئی ہے ریلوے ریزرویشن دفتر راولپنڈی کے ذرائع کے مطابق اس وقت مسافر جون کی بھی ٹکٹیں بک کرا رہے ہیں۔

رواں ہفتہ فوجی جوانوں کی طرف سے ریکارڈ ٹکٹ حاصل کئے گئے ہیں ریلوے زرائع نے اس، کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کے فوج کی چھٹیاں منسوخ ہونے کے باعث چھٹیوں پر گئے تمام فوجی ٹکٹ حاصل کر کے یونٹوں میں روانہ ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.