بھارت کی ماحولیاتی دہشتگردی اقوام متحدہ میں اٹھانے کااعلان
اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان کی اقوام متحدہ میں بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے کی تیاریاں
اس حوالے سے وزیر ماحولیات امین اسلم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی حملے میں درجنوں درختوں کونقصان پہنچا.
ان کا کہنا تھا کہ بالا کوٹ میں بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی کی، اس دہشت گردی سے درجنوں درختوں کونقصان پہنچا ہے، جس کا اندازہ لگا لیا گیا ہے۔
امین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے ماحولیاتی نقصان ہوا، بھارت نے جنرل اسمبلی کی قرارداد47/37 کی خلاف ورزی کی، معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے.
انھوں نے کہا ماحولیاتی دہشتگردی کا معاملا اقوام متحدہ کے متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر پاکستانی طیاروں نے بر وقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے۔
Comments are closed.