اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صاف الفاظ میں دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے فوجی حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

received 806689099689590

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل، سی ڈی ایف آسٹریلیا جنرل اینگس جان کیمبل، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور چینی سفیر یاوٴڑنگ سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجونے امریکی فوجی حکام اور سفیروں سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، آرمی چیف نے خطے کے امن واستحکام پر ممکنہ منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔

Comments are closed.