کتنے آدمی تھے؟ مودی، 2آدمی تھے ، ویرات کوہلی ، سوشل میڈ یا پر ممیز

51 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) بھارت کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شاندار فتح پر جہاں پاکستانی جشن منا رہے ہیں وہاں سوشل میڈیا پر بھارتی پلیئرز کے دلچسب ممیز بنا کر خوب مزاق بھی اڑایا جارہے ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ممیز گردش کررہی ہے جس میں بھارتی وزیر نریندرا مودی سے بھارتی کپتان کوہلی ہاتھ ملا رہے ہیں اور وہ پوچھ رہے ہیں کہ کتنے آدمی تھے؟ آگے کوہلی کی طرف سے جواب درج ہے 2آدمی تھے۔

ایک صارف نے میم ٹوئٹ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت کی شکست پر بھارتی صارفین اپنے کھلاڑیوں کی تصاویر جلا رہے ہیں اور غصے میں سیٹ توڑ رہے ہیں، صارف کے مطابق بھارت میں اس وقت ایسی ہی صورتحال ہے۔

http://

ایک اور صارف نے ٹوئٹ میں پاکستان بھارت کے ورلڈکپ میچز کے حوالے سے بننے والے لطیفوں کی قبر دکھائی گئی ہے، صارف کا کہنا ہے کہ اب موقع موقع اشتہار کا اختتام ہوگیا ہے۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی میچ کے دوران دبئی کے اسٹیڈیم میں موجود تھے، اسی حوالے سے ایک صارف نے ٹوئٹ کی جس میں اکشے کمار کو دکھا یا گیا ہے، اکشے کمار ایک تصویر میں خوش دکھائی دے رہیں اور میچ کے بعد روتے ہوئے تصویر دکھائی گئی ہے۔

http://

سب سے زیادہ مزاق بھارتی کپتان کا اڑایا جارہا ہے ایک بھارتی صارف نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں الٹا لیٹے ہوئے ہیں اور ساتھ میں ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما غمزدہ حالت میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

http://

کسی نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی فلم کا سین شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنا غم مٹانے کے لیے شراب کا سہارا لے رہے ہیں، صارف کے مطابق اس وقت تمام بھارتی شائقین کرکٹ کی یہی حالت ہے۔

Comments are closed.