وزیراعظم عمران خان کاکل بھارتی پائلٹ واپس بھیجنے کا اعلان
اسلام آباد(زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان نے گرفتار بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر کل رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مثبت قدم کہہ کر واپس بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا نام ونگ کمانڈر ابھے نندن اور سروس نمبر 27981 بتایا ۔
بھارتی پائلٹ نے پاک فوج کے اچھے سلوک کا بھی اعتراف کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ بھارتی فوج کو بھی ایسے پیشہ ور فوج کی طرح رویہ اپنانا چایئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ کو کل واہگہ بارڈ پر بھارتی الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.