قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا
اسلام آباد( ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجا ج کیاگیا۔
قائم مقام سیکرٹری خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیئے گے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رات کے پچھلے پہر 8 بھارتی جہازوں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
پاکستان نے کہا ہے کہ اب اس جارحیت کے جواب کے وقت اور مقام کا تعین خود کریں گے۔ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
دہشتگردوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ بھارتی جارحیت سے علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا بھارت جھوٹے اور من گھڑت دعوں کا مقصد اپنے عوام کو خوش اور انتخابی فوائد حاصل کرنا ہے۔
قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کا بھارتی الزام غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed.