رمیض راجہ کا نیوزی لینڈ دورہ منسوخی پر کھلاڑیوں و عوام کیلئے ویڈیو پیغام

50 / 100

ئلاہور( سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے ویڈیو پیغام میں کرکٹ فین سے کہاہے وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں آپ کی طرح مجھے بھی نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کا دکھ ہوا ہے۔

انھوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے پاکستان کی کرکٹ ایسے مسائل کاسامنا پہلے بھی کرتی رہی ہے اور ہمارے لئے آگے بڑھنے کا آپشن موجود ہے۔

انھوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اس صورتحال کو خود پر طاری نہ ہونے دیں بلکہ اپنا غصہ کرکٹ میں پرفارمنس پر نکالیں، جب آپ اچھی کھیل کر ٹاپ پر آئیں گے تو ٹیمیں خود آپ سے کھیلنے کی خواہش کریں گی۔

http://

Comments are closed.