اسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست


لاہور( سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی5وکٹوں سے شکست دے دی، اسٹریلوی بیٹنگ ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

اسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تاہم آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز ہی بنا سکے، مچل مارش پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی 45 رنز کر ٹاپ سکورررہے۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں بھی آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی ، مچل مارش نے 45 رنز بنائے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں موئسس ہینریکس 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میزبان بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3 اور شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی اور مہمان ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن کو محدود رکھا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں شروع میں لڑکھڑا گئی تھی جب دونوں اوپنرز مجموعی طور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اس موقع پرشکیب الحسن اور مہدی حسن نے ٹیم کو سہارا دیا۔

تاہم دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان محمود اللہ کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی،ایسے میں عفیف حسین نے 37 اور نور الحسن نے 22 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے خلاف نہ صرف سیریز میں بلکہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں بھی دوسری کامیابی ہے،پہلے میچ میں اسٹریلیا کو23رنز سے شکست ہوئی تھی،بنگلہ دیش کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Comments are closed.