شہباز سچ مچ پارٹی صدر ہیں تو نوازشریف کو شوکاز نوٹس دیں، حسن نثار
اسلام آباد( ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر مسلم لیگ ن کے سچ مچ صدر ہیں تو پھر ہمت کرکے نوازشریف کو شوکاز دیکر جواب طلب کریں۔
حسن نثار نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بھی حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن پر نوٹس جاری کرنا چاہئے،انھوں نے فواد چوہدری کی طرف سے ن لیگ کے اسماعیل گجر کو نوٹس دینے کی بات کو بنیادی اور منطقی بات قرار دیا۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے کبھی کسی نے انتخابی تائج کو تسلیم نہیں کیا، ہر الیکشن کے بعد کہا گیاکہ دھاندلی ہوئی ہے عمران خان نے دھاندلی کہا تو عدالت بھی گیا لیکن آج کی اپوزیشن نے تو یہ کام بھی نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی میرے لئے سرپرائز ہے ہر شخص یہی کہہ رہا تھا کہ پی ٹی آئی واضح برتری حاصل کرے گی۔ یہ افغان مشیر سے بھی ملے جس نے پاکستان کے بارے میں بہت غلیظ زبان استعمال کی ہے۔
حسن نثار نے کہا کہ ان حالات میں کوئی نیم پاگل بھی افغان مشیرسے ہاتھ ملانا پسند نہ کرے اور یہ ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر رہے ہیں یہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں۔ آزاد کشمیر کی سیاست کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن بیرسٹر سلطان محمود بہت تجربہ کار ہیں۔
سینئر صحافی نے کہا پی ٹی آئی کو وہاں کھڑا کرنے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ٹھوس کردار ہے پنجاب اور کے پی میں تجربہ ہوگیا ہے وہاں اگر تجربہ نہ کریں تو بہتر ہے ایک آزمائے ہوئے آدمی کو لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
انھوں نے مسلم لیگ نون کے دہرے بیانیہ کے حوالے سے کہا کہ ان کا کوئی بیانیہ نہیں ہے یہ جملے بازیاں ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے مدد مانگنے پر نون لیگ نے اسماعیل گجر کو نوٹس دیا ہے۔
Comments are closed.