عمران خان نے کشمیر کے آئین و قانون کا مزاق اڑایا، وزیراعظم آزاد کشمیر


اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری کے احکامات بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جاری کیے تھے۔

راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دستخطوں سے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر کے احکامات تسلیم نہ کیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سینئر رکن کے داماد پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما ہیں، فاروق حیدر نے یہ بھی استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں کہ مہاجرین کی جن نشستوں پر الیکشن ہوا وہاں وزیر اعظم کون تھا؟

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور رقم تقسیم کرتے ہوئے پکڑے گئے، الیکشن کمیشن نے رقم بھی برآمد کرلی، عمران خان اور کیا ثبوت چاہیے؟ جو ثبوت دیئے ہیں ان کو بھی تسلیم نہیں کیاگیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے کشمیر کے آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کا مذاق اڑایا، یہاں کے الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، میں پوچھتا ہوں کیا عمران خان الیکشن کمیشن پاکستان کے احکامات کی اس طرح خلاف ورزی کرسکتے ہیں؟

فاروق حیدر نے کہاکہ سیاست دانوں کے خاندانی رشتوں کا مذاق اڑانا عمران خان کا محبوب مشغلہ ہے ،اگر عمران خان کسی کے خاندان پربات کرتے ہیں تو اپنے خاندان سے متعلق بھی سننے کیلئے تیاررہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پاکستانی میڈیا مجھے بھی عمران خان کے برابر وقت دے تو دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا،ڈی آر او مظفرآباد نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5 امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

Comments are closed.