ملتان میں4ٹک ٹاکرز کو ایک مہینے کی نظربندی پر جیل بھیج دیاگیا

فوٹو:فائل


ملتان ( ویب ڈیسک) ملتان میں 4 ٹک ٹاکرز کو معاثرے میں خوف اور سنسنی خیزی پھیلانے کے جرم میں ایک مہینے کی نظربندی پر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔

یہ نظر بندی ڈپٹی کمشنر ملتا ن کے احکامات پر عائد کی گئی ہے اور سینٹر ل جیل بھیجے گئے ان چار افراد میں تین سگے بھائی ہیں جب کہ چوتھا ایک اور ٹک ٹاکرہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے 3 ایم پی او کے تحت ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ٹک ٹاکرز پر سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام تھا۔

دوسری طرف ٹک ٹاکرز کے اہلخانہ نے غیرقانونی نظربندی کے خاتمے کیلئے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا ہے اور عدالت نے
نظر بندی کے خلاف 2 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ٹک ٹاکرز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ، نہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ٹک ٹاکرز نے ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو مشتعل بھی نہیں کیا ۔

جیل بھیجے تینوں ٹک ٹاکرز بھائی پٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں،جنہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments are closed.