کسی بھی مہم جوئی کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی طریقے سے بھر پور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج چڑی کوٹ اوربگسر سیکٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر انھیں مقامی فارمیشن کمانڈرزآرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Feb 22 2019 14 54 55 16

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا اور وہاں موجودجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر جوانوں سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاپاکستان امن پسند ملک ہے ہم دھمکیوں سے خوف ذدہ ہوں گے نہ دباو میں آئیں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی طریقے سے بھر پور جواب دیا جائے گا، اس قبل آرمی چیف کا این او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے استقبال کیا۔

Comments are closed.