کوئٹہ، خون جما دینے والی سردی میں بھی خواتین کی پولیو مہم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود پولیوڈیوٹی والی خواتین رضا کاروں نے کام نہ چھوڑا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑوں پر برفباری اور ایسے میں وادی کا درجہ حرارت بھی زیادہ تر نقطہ انجماد سے نیچے ہے لیکن خون کو منجمد کرنے والی سردی میں بھی خواتین رضاکار انسداد پولیو مہم کے لیے پْرعزم ہیں۔

پولیو مہم میں محکمہ صحت سے وابستہ خواتین کارکنان اور رضاکاروں کا مفاد عامہ کے حوالے سے جذبہ دیدنی ہے جو موسم کی سختیاں جھیل کر بھی بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین پلانے اور انجیکشن لگانے کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

خواتین پولیو رضاکار پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ ویکسین پلانے اور انجیکشن لگانے کے لیے تیز بارشوں کے باوجود بھی نہ صرف کوئٹہ بلکہ یخ بستہ نواحی علاقوں ہنہ، اوڑک اور پہاڑی علاقوں میں بھی پہنچ رہی ہیں۔

پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین رضاکاروں کا عزم ہے کہ انہیں کوئٹہ سمیت صوبیکو پولیو سے پاک کرنے کے لیے جو ٹاسک دیا گیا ہے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔

Comments are closed.