شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، 3 ماہ کا بچہ بھی زخمی
ہری پور(یاورحیات)غازی کے علاقہ بلال ٹاؤن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی گئی ہے اور شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا اس دوران شیرخوار بچہ بھی زخمی ہو گیا.
پولیس نے اطاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے غازی ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں.
فائرنگ سے دس سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا غازی پولیس نے ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل شوہر کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کے رہائشی عاطف ولد شیخ نے غازی کے علاقہ بلال ٹائون میں اپنی بیوی عظمی بی بی اور ساس توحیدہ بی بی زوجہ ولایت خان کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کریا.
فائرنگ کے نتیجے میں قاتل شوہر کاتین ماہ کا سگا بیٹا بھی زخمی ہوگیا پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے غازی ہسپتال منتقل کیا اور زخمی بچہ کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی وارڈ بھیج دیا.
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ لگتا ہے قاتل ایبٹ آباد کا رہائشی ہے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے بیوی اور ساس علاقہ ٹوپی صوابی کی رہائشی ہیں.
ورثاء کو اطلاع کردی گئی ہے بھائی کی مدعیت میں زیردفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کرچھاپے مارے جارہے ہیں پولیس حکام کے مطابق قاتل شوہر نے نائن ایم ایم پستول سے پانچ فائر کیے ہیں.
مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ مقتولین خواتین کا غازی میں کوئی بھی رشتہ دار موجود نہیں ہے حمزہ نام کا بھائی ہے جو بریانی کی دکان پر ملازمت کرتا ہے.
بعدازں ورثاء نے ٹوپی صوابی سے آکر لاشیں وصول کرکے آبائی گائوں کو روانہ ہوگے ہیں پولیس کے مطابق تین ماہ کی بچے کو ٹانگ میں گولی لگی ہے جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے.
Comments are closed.