ملتان کےخلاف کوئٹہ کی 8 وکٹوں سے فتح، جیت کی ہیٹرک مکمل


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے اور اب تک وہ ایونٹ میں ناقابل شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔

کپتان شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر اور محمد عرفان جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ اوپنر شین واٹسن 61 اور ریلے روسو نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

ملتان سلطانز بھی اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

شعیب ملک کے علاوہ ملتان کا کو ہی کھلاڑی بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔

Comments are closed.