رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری منہ پر بجٹ دستاویز لگنے سے زخمی
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور اراکین کے ایک دوسرے کو بجٹ دستاویزات مارنے کے مقابلے کے دوران ایک بجٹ بک منہ پر لگنے سے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون وفاقی وزیر پہلے نعرہ بازی اور بک سے ڈیسک بجانے میں بھی پیش پیش رہیں اور بعد میں وہی ملیکہ بخاری کے ساتھ بیٹھی کہہ رہی ہیں کہ خواتین کو نشانہ بنا یاگیا۔
ملیکہ بخاری خاتون رکن اسمبلی کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی ہے جس سے انکی آنکھ زخمی ہوگئی۔ #ن لیگ اراکین اسمبلی کو خواتین کی عزت اور آبرو کا بھی کوئی احساس نہیں ہے۔ pic.twitter.com/3aRqkn3TPK
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 15, 2021
مبینہ طور پر ایوان میں شور شرابا حکومتی اراکین نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران کیا تاہم اس کے بعد فقرے کسنے کا مقابلہ شروع ہوا جو گالم گلوچ اور دستاویزات مارنے تک جا پہنچا۔
بعد میں اس حوالے سے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی بتایا تھا کہ لڑائی کے دوران ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی کے کہنے پر ن لیگی اراکین گالم گلوچ پر اتر آئے، جس کے بعد لڑائی شروع کروائی گئی۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ کو خواتین اراکین اسمبلی کی عزت و احترام کا احساس نہیں اور خاص کر ملیکہ بخاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ خاتون رکن کی آنکھ زخمی ہو گئی ہے۔
Comments are closed.