وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخوں کااعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)مالی سال 2021-22کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیاہے ۔
یہ اعلان وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سے کیا گیاہے جس کے بعد صوبوں نے بھی مقررہ تاریخوں پر بجٹ کے اعلانات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا اور وزیر خزانہ شوکت ترین یہ بجٹ پیش کریں گے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجاویز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کا مالی سال 2021-22کا بجٹ 14 جون کو ہاشم جوان بخت پیش کریں گے جب کہ سندھ کا بجٹ 15 جون ، خیبر پختون خوا کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا ۔
بلوچستان کا بجٹ 20جون کو متوقع ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے باعث بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا کیونکہ وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ جو حکومت جارہی ہے وہ آئندہ کا بجٹ پیش نہیں کرسکی۔
ذرائع کا کہناہے کہ بجٹ سے عوام میں کوئی خاص تجسس سامنے نہیں آرہا ہے کیونکہ پہلے صرف بجٹ میں مہنگائی یا ٹیکسوں کااعلان ہوتا تھا اب سال بھر یہ سلسلہ بغیر بجٹ کے بھی جاری رہتاہے ۔
Comments are closed.