ایف جی اسکولز کے سٹوڈنٹس کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاق کے ماتحت سرکاری تعلیمی اداروں کے پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں جماعت کے سٹوڈنٹس کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت برائے وفاقی تعلیم نے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کی سمری منظور کرلی ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان لیے اگلی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی تاہم پانچویں اورآٹھویں جماعت کےامتحانات لازمی لیےجائیں گے۔
وزارت تعلیم حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائےگا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا.
دوسری طرف سندھ میں اسکول کھلنےکے حوالے سےکوئی فیصلہ نہ ہوسکا ہے اور صوبائی حکومت کورونا وائرس کے باعث فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہے.
واضح رہے وفاقی حکومت صوبوں کی مشاورت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ سے اختیاری مضامین کا امتحان لینے کا پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے.
Comments are closed.