دورہ انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز، پاکستان ٹیم کااعلان، حارث اور عباس کی واپسی
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیاہے، کپتان بابراعظم کی خواہش پر حارث سہیل کی ونڈے ٹیم میں جب کہ محمد عباس کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے۔
حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی، محمد عباس اور نسیم شاہ بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
اسٹار لیگ سپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں لیکن ان کی حتمی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے اور اگر وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے اور اپنی فٹنس ثابت کرنے میں کامیاب رہے تو وہ بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔
ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان ور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل ہیں۔
واضح رہے پاکستان انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے تین ٹیسٹ میچز تھے ایک ٹیسٹ میچ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی کا اضافہ کردیاگیا۔
Comments are closed.