افغانیوں کو شہریت چایئے تو وزارت داخلہ سے رجوع کریں، سندھ ہائیکورٹ


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیاہے کہ کسی کو شہریت دینا عدالت کا کام نہیں افغان شہری اگر پاکستان کی شہریت چاہتے ہیں تو وزارت داخلہ سے رجوع کریں۔

اس سے قبل عدالت نے کراچی میں 20 سال سے مقیم افغان جوڑے کی پاکستان کی شہریت کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت کی اس جوڑے نے سات بچوں کی یپدائش کے بعد پاکستانی شہریت کے لیے رجوع کیاہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے20 سال سے کراچی میں مقیم افغانی جوڑے کی شہریت کے لیے درخواست کی سماعت کی اس دوران افغانیوں نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچوں کا داخلہ نہیں ہو پا رہا، وزرات داخلہ کو شہریت کے لیے لکھا مگر جواب نہیں دیا جا رہا، بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں، شناختی کارڈ جاری کیے جائیں۔

عدالت نے افغانی باشندے کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے شہریت کا معاملہ وزرات داخلہ ہی دیکھتا ہے، وزرات داخلہ شہریت کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

Comments are closed.