بھارتی آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر پر تسلط کے بعد سیز فائر کی حمایت


لاہور( ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے ایل اوسی پر جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے ایل او سی کے اعتراف بسنے والوں کیلئے اسے اچھا اقدام قرار دیاہے۔

منوج مکھنڈ نروا نے ایک بیان میں ایل او سی پر سیز فائر کو پاکستان اور بھارت میں تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے اور جنگ بندی کی تائید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ ایل او سی پر جنگ بندی جاری رہے، اس فائر بندی سے یقینی طور پر سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
فائر بندی سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاکستان آواز بلند کرتا رہا ہے اور بار بار بھارتی سفارتی حکام کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج بھی کرتارہاہے۔

پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ کو ہر بار امن خراب کرنے کی کوشش کہتا رہا ہے کیونکہ پاکستان ایل او سی کے پار بھی کشمیریوں کی موجودگی کے باعث بھارت کی طرح اندھا دھند فائرنگ نہیں کرسکتا تھا۔

ایل او سی پی سیز فائر سے متعلق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکھنڈنروا کا بیان بھارتی مفاد میں ہی ہے کیونکہ 5اگست کے بھارتی اقدام کے بعد بھارت کو فائربندی ہی کی ضرورت تھی۔

بھارت نے پاکستان کے ساتھ 2003میں ایل او سی پر جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا تاہم اس دوران 2ہزار سے زائد بار خلاف ورزیاں کی گئیں اور جب خود فائر بندی کی ضرورت پڑی تو 25فروری 2021کو جنگ بندی پراتفاق کرلیا۔

Comments are closed.