ایسے اتحاد کا حصہ کیوں بنیں جو ہمیں ڈکٹیشن دے، پیپلز پارٹی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی پی ڈیم کے عہدے چھوڑ چکی ہے، ایسے کسی اتحادکا حصہ نہیں بنیں گے جو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کرے ۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس پر ردعمل میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جو ہمیں ڈکٹیشن دے۔
شیری رحمان ن سوال کیا ، کیا پی ڈی ایم والوں نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں؟ ہم پی ڈی ایم کے پاس کیوں جائیں جبکہ اتحاد کی بانی پی پی ہے اور ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ عوام کو جواب دہ ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا حق نہیں رکھتی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ مل کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
واضح رہے آج مسلم لیگ ن کی میزبانی میں پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کا ذکر تک نہیں کیا گیا تاہم بعد میں میڈیا ٹاک کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں جماعتیں اپنی اپنی وضاحتیں دی تو واپسی کا راستہ کھلا ہے۔
Comments are closed.