پشاورزلمی نےلاہور قلندر کو باآسانی7 وکٹوں سےمات دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے چوتھے روز دوسرے میچ میں لاہور قلندرز پشاور زلمی کے خلاف صرف 78 رنز بنائے جواب میں زلمی نے تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
دبئی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ چودہ رنز پر گری۔ فخر زمان چھ رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
لاہور کی ٹیم کو دوسرا نقصان بھی چودہ رنز پر ہی اٹھانا پڑا جب اوپنر سہیل اختر کو چھ کے انفرادی سکور پر حسن علی نے عمر امین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
کپتان اے بی ڈویلئیرز چودہ رنز بنا کر حسن علی کا تیسرا شکار بنے۔ برینڈن ٹیلر کو حسن علی نے بولڈ کیا، وہ ایک رن بنا سکے۔ لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کر رہے تھے۔ محمد حفیظ انگلی ٹوٹنے پر پی ایس ایل فور سے باہر ہو چکے ہیں۔
دیگر بلے بازوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، لاہور قلندرز کی پوری ٹیم صرف پندرہ اعشاریہ ایک اوورز میں صرف 78 رنز ہی بنا سکی۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 4 شکار کیے۔ وہاب ریاض کے حصے میں تین، ابتسام شیخ نے 2 جبکہ پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے 79 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر گیارویں اوور میں حاصل کیا۔ عمر امین نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Comments are closed.