سعودی ولی عہد کی وزیر اعظم سے ملاقات، عشائیہ میں شرکت، مزید سر مایہ کاری کی یقین دہانی
اسلام آباد(زمینی حقائق )سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کی، محمد بن سلمان کے اعزاز عشائیہ دیاگیا، پاک سعودیہ سپریم کونسل نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا پاکستان کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کریں گے، امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر مالیت کے مختلف منصوبوں پر معاہدے اور ایم او یو سائن کیے گے۔ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر
خزانہ نے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
جس کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا-عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا پاکستان کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کریں گے،عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی، پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ملک ہے۔
ولی عہد کی حیثیت سے یہ میراایشیاء کا پہلا دورہ ہے اور سب سے پہلے پاکستان آیا ہوں۔
سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مزید سرمایہ کاری بھی کرے گا، امید ہے آٗئندہ 20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی عرب ہمیشہ سے پاکستان کا دوست رہا ہے اور سعودی قیادت پاکستانیوں کے دلوں میں ہے، ہمارے لیے مکہ اور مدینے کا سفر بہت بڑا اعزاز ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں اور ہمیں سیاحت کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے۔
سی پیک پر انہوں ںے کہا کہ سی پیک سے دنیا کی بڑی مارکیٹ سے رابطے بڑھے ہیں، سعودیہ عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں یہ مزدور طبقہ وہاں روزگار سے منسلک ہے سعودی عرب ان کا خصوصی خیال رکھے کیوں۔
وزیر اعظم نے سعودیہ کی جیلوں میں معمو لی جرا ہم میں قید تین ہزار پاکستانیوں کی رہاہی اور پاکستانی عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت دےحج جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ پاکستان کی بات رد نہیں کرسکتے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون جائے گا۔
Comments are closed.