سمندری طوفان ، محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کردیا


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کو سمندری طوفان کے خطرات کا سامناہے اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

سمندری طوفان سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا، کیونکہ سمندری طوفان شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی طرف ہے کہ سمندری طوفان 18کلو میٹر کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی سے جنوب مشرق 1310 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو بڑھ کر 100کلومیٹر تک بھی جا رہی ہے،سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر ممبئی میں کورونا ویکسینیشن 2 روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہواوں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہواوں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا،یہ طوفان 18 مئی تک بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔

کراچی میں پڑنے والی گرمی کی لہر بھی طوفان کے اثرات کے پیش نظر ہے،ٹاک ٹائی نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستانی سمندر کے قریب مشرق کی جانب ساحلی علاقوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

اگر یہ سمندری طوفان شدت پکڑ گیا تو یہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاک بھارت ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا طاقت ور ترین طوفان ہو گا تاہم ابھی تک کے اندازوں کے مطابق سمندری طوفان آبادی والے ساحلی علاقوں سے دور رہے گا ۔

تاہم یہ سمندری طوفان بھارتی ریاست مہاراشٹرا کا ساحلی شہر ممبئی اس سے متاثر ہو سکتا ہے رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے حفاظتی انتظامات شروع کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ ان علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلو میٹر تک ہونے کا امکان ہے۔

کراچی،حیدر آباد، جام شورو، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد اور دادو میں 18 سے 20 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی تو کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات سے کراچی میں 3 دن گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

دن کے اوقات میں شہرِ قائد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، جبکہ شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.