این اے 249 ،پی ٹی آئی کی سیٹ پر،پی پی، کے قادر مندو خیل کامیاب


کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )کراچی کے حلقہ این اے 249 میں تحریک انصاف کے فیصل ووڈا کی چھوڑی گئی نشست پر پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کا نمبر پانچواں رہا۔

ضمنی الیکشن کے تمام 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر بڑی جماعتوں کے علاوہ 18آزاد امیدواروں سمیت کل30امیدوار وں کے درمیان مقابلہ تھا۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کو ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے جب کہ اس بار تو پی ٹی آئی کا امیدوار مقابلہ بھی نہیں کرسکا، پی ٹی آئی رہنما کراچی میں آپس میں لڑتے رہے اور ان کا امیدوار کلین بولڈ ہو گیا۔

Comments are closed.