حافظ حمد اللّٰہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مقرر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مقرر کردیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد میں کچھ تبدیلیاں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کے پیش نظر کی گئی ہیں۔
پہلے اے این پی رہنما میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات تھے لیکن اپوزیشن اتحاد سے پارٹی کے علیحدہ ہونے کے بعد اس عہدے پر حافظ حمد اللّٰہ کی تعیناتی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمد اللّٰہ کی بطور سیکریٹری اطلاعات تقرری کی منظوری دے دی ہے، اے این پی نے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے ان دونوں جماعتوں کو اپنی غلطی تسلیم کرکے پی ڈی ایم میں واپس آنے کی دعوت دی تھی تاہم پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس ہی پھاڑ دیا تھا۔
Comments are closed.