تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کر دیئے گئے
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےہر قسم کے امتحانات 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
شفقت محمود نےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں 15جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا، میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی 15 جون سے ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ او اور اے لیول کے امتحانات بھی اب اکتوبر نومبر میں ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں ، گیارہویں بارہویں کے امتحانات جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں، یونیورسٹیوں میں داخلے جنوری تک جاری رہیں گے ۔
Comments are closed.