پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 11 رنز سے ہرا دیا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی طرح زمبابوے کی ٹیم بھی پاور پلے میں ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور 4 اوورز میں 26 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے بعد میں مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز بنا سکی اور 11 رنز سے ہار گئی.
زمبابوے کی گرنے والی دونوں وکٹیں حسنین کے حصے میں آئیں اور دونوں کو ک مڈ آف پر کپتان بابراعظم اعظم کا کیچ بنے.
زمبابوے کی طرف سے تیناشا 29،اروین 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جب جنگور نے 30 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے، یوں میزبان ٹیم 20 اوورز کے اختتام تک 138 رنز بنا سکی اور پاکستان نے میچ 11 رنز سے جیت لیا.
پاکستان کی طرف سے عثمان قادر نے 3 محمد حسنین نے 2 اور محمد حفیظ اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے.
اس سے قبل ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر بابر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان محض 13 رنز بنا سکے جبکہ تجربہ کار محمد حفیظ 55 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوںنے 11 بالز پر 15 رنز کی اننگ کھیلی اور پویلین چلتے بنے۔
رضوان زمبابوے کیخلاف اکیلے ڈٹ گئے
ان کے بعد آنے والے حیدر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے وہ 5 رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز بھی 9رنز بنا سکے جبکہ عثما قادر 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے، زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آج قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، فخرزمان ، محمد حفیظ ، دانش عزیز، حیدر علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Comments are closed.