سعودی عرب، کورونا کی افواہ پھیلانے پر 5 سال قید، 10 لاکھ ریال جرمانہ
فوٹو : ایس پی اے
الریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے والے کو ایک سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی کورونا وبا کے بارے میں افواہیں پھیلائے گا یا غلط معلومات کی تشہیر کرے گا اسے کم از کم ایک لاکھ، زیادہ سے دس لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔
اسی طرح کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزادی جائے گی یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں اور دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے.
وزارت داخلہ نے کہا کہ خلاف ورزی دہرانے پر سابقہ سزا سے دگنی سزا دی جائے گی،سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اور سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ستر نئے مریض سامنے آئے ہیں.
ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے شکار 12 مریض جان کی بازی ہار گئے، سعودی عرب میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سات ہزار سے زائد ہے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک چھ ہزار 846 اموقت ہوچکی ہیں،سب سے زیادہ مریض دارالحکومت ریاض جبکہ مکہ مکرمہ اور منطقہ شرقیہ میں رپورٹ ہو رہے ہیں.
ترجمان سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ
ایک ہزار سے زائد مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں.
Comments are closed.