جوتا ماروں گا آپ کو شرم نہیں آتی؟ شاہد خاقان کی اسپیکر سے تلخ کلامی
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدف بنا لیا ، اسپیکر روسٹرم کے سامنے کھڑے ہو کر کہا آپ کوجوتا ماروں گا۔
فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرارداد پیش کرنے کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
اسپیکر قو می اسمبلی نے بولنے کیلئے تیار دیکھ کر کہا کہ جی شاہد صاحب آپ بات کریں۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی۔
جوتا ماروں گا، آپ کو شرم نہیں آتی؟ شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر روسٹرم کے سامنے کھڑے ہو کر اسد قیصر سے تلخ کلامی pic.twitter.com/WcfIxmWsQm
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) April 20, 2021
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں، آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ۔
اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ میں آپ کوجوتاماروں گا تو اسپیکر نے کہا کہ میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں یہ کہہ کر اسد قیصر نے انھیں اپنی نشست پر واپس بھجوادیا۔
Comments are closed.