یہ وزیراعظم کا پھیلایا گند ہے وہی صاف کریں یا گھر جائیں، بلاول


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارد اد پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیاہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم کا بلایا گیا گند ہے خود صاف کریں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا،حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا کہ اس دوران500پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹر نیٹ بند کیاگیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں کوئی بیان تک نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی مرحلے پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا،اب تحریک انصاف قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ آپ کی پھلائی گندگی ہے آپ ہی اسے صاف کریں یا پھر گھر چلے جائیں۔

دوسری طرف قومی اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے والا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی شریک ہوگی اور امکان ہے کہ وہ قرارداد پر ووٹ بھی دیں گے۔

Comments are closed.