سعد رضوی کا مسجدِ رحمت اللعالمینﷺ کے باہر دھرنا فوری ختم کرنے کا پیغام
لاہور(ویب ڈیسک)کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے کارکنوں اور شوریٰ ارکان کو مسجد رحمة اللعالمین کے سامنے دھرنا فی الفور ختم کرنے کا پیغام بھیج دیا۔
سادہ کاغذ پر ہاتھ سے تحریر پیغام پر 17 اپریل کی تاریخ درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجدِ رحمت اللعالمینﷺ کے باہردھرنا فی الفورختم کیا جائے۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سربراہ کالعدم ٹی ایل پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوریٰ ارکان اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔
سعد رضوی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ شوریٰ ارکان کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکن اور ہزاروں عوام پچھلے 6 دنوں سے خوار ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 20 اپریل کو احتجاج کی کال بھی واپس لی جائے، دوسری طرف وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن کیا گیا.
Comments are closed.