فردوس عاشق کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، اسپتال داخل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسپتال پہنچایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کی طبیعت نازساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں داخل کروا دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا علاج جاری ہے ت؛ ہم ابتدائی طور پر یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انھیں کیا تکلیف ہے۔

فردوس عاشق کا بیماری سے پہلے بیان

اس سے قبل آج ہی لاہور کی صورت حال پر فردوس عاشق اعوان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھاکہ آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا.

بقول فردوس عاشق کے ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ جتھوں کے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ میں رینجرز اور پولیس اہلکار اندر پھنس گئے، 6 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لےگئے، جہاں 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیس نے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا، جوابی کارروائی صرف اپنے دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے کی گئی۔

معاون خصوصی کے مطابق اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں.

Comments are closed.