اسلام آباد یونائیٹڈکا فاتحانہ آغاز، لاہور قلندر پھر دغا دے گیے
دبئی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز،لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گیےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے شاندار آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے 97 رنز جوڑے، فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
سہیل اختر نے 37 رنز بنائے، اے بی ڈیویلیئرز نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، برینڈن ٹیلر 2، کارلوس بریتھ ویٹ 6،اینٹن ڈیوچچ 14، یاسر شاہ 7 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص محمود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،آخری اوورز میں قلندر تیز بیٹنگ نہیں کر سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا تھا پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب رضوان آوٹ ہوہے اگلی ہی بال پر رونکی بھی آٹ ہو گیے، اسی اوور میں تیسری وکٹ بھی گری لیکن اس کے بعد ڈلپورٹ اور حسین طلعت کے درمیان پارٹنر شپ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سہارہ دیا۔
لیوک رانچی 27 رنز پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، رضوان حسین 15 رنز بناکر راحت کی بالر پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، راحت کے تیسرے شکار انگلش کرکٹر فلپ سالٹ بنے جو 4 رنز بناسکے اور حارث رؤف نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا اسی طرح چوتھے شکار ڈیل پورٹ بنے جو 24 رنز پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ 118 کے اسکور پر گری، حسین طلعت 37 رنز بناکر بریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 172 رنز کا ہدف چار بالز قبل ہی حاصل کرلیا اور اضافی رنز بناتے ہوئے 177 رنز اسکور کرکے فتح سمیٹ لی۔ آصف علی اور فہیم اشرف بالترتیب 36 اور 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندر نے پی ایس ایل فور میں بھی تو قعات کے بر عکس شکست سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا، فہیم اشرف کو آل راونڈ کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Comments are closed.