نیب ،چوہدری برادران کے خلاف 3کیسز میں تحقیقات کی منظوری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چودھری برادران کے خلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دے دی۔
چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 13 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ چودھری برادران، سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق، سابق ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
ڈپلومیٹک شٹل سروس کا غیر قانونی ٹھیکے کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ملزمان میں سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری سمیت دیگر شامل ہیں۔
اس حوالے سے دنیا نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ نیب کو چوہدری برادران کے متعلق اہم ثبو ت مل گئے، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے ا?مد ن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کمبائن انویشٹی گیشن ٹیم کرے گی۔
Comments are closed.