رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کااعلان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 تا شام 3 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے پیش نظر وفاقی دفاتر میں صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔
اسی طرح پیر تا جمعرات 5 روز کام کرنے کی صورت میں ٹائمنگ صبح 10 سے 4 بجے تک ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوقات کار کے تعین میں کورونا وائرس کے مسائل کو بھی پیش نظر رکھا گیاہے۔
Comments are closed.