جہانگر ترین سے متعلق خواہش ادھوری رہ گئی،شہلا رضا کا ٹویٹ ڈیلیٹ
کراچی( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی دل میں چھپی خواہش سینئر رہنما شہلا رضا کے زریعے زبان پر آئی لیکن خبر حقیقت بننے سے قبل ہی شہلارضا کو اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔
شہلا رضا نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر آصف زرداری سے ملاقات کرنے والے ہیں اور جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود سے ملاقات کرلی ہے ،شہلا رضا نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے آصف علی زرداری سے کراچی میں ملاقات کریں گے ۔
شہلا رضا کے ٹویٹ کو میڈیا نے خوب کوریج دی اور یہ خبر پھیل گئی جس میں جہانگر ترین کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن جہانگرترین کا ردعمل سامنے آتے ہیں سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر کو اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
دوسری طرف جب میڈیا نے رابطہ کیا تو جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں کو پروپیگنڈا قراردیا اور کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی۔
واضح رہے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا ماضی میں نہ صرف خود بلکہ ان کی پارٹی بھی جہانگر ترین کو آٹا چور، چینی چور کہتی رہی اور الزامات بھی لگاتے رہے لیکن اس کے باوجود جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہش کو خوشی کااظہار کرتے ہوئے خبر بنائی گئی۔
Comments are closed.