مسز سری لنکا کون؟براہ راست نشریات میں لڑکیاں لڑ پڑیں


کولمبو( ویب ڈیسک)مسز سری لنکا کا اسٹیج پر ہی جھگڑا ہو گیا ، سابق حسینہ نے یہ کہہ کر تاج اتار لیا کہ یہ تو طلاق یافتہ ہے، سر سے زبردستی تاج اتارنے کی کوشش میں مسز سری لنکا چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ منتظمین نے اس ناخوشگوار واقعہ پر ڈی سلوا سے معافی مانگی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بے عزتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

سری لنکا کے قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے مقابلہ حسن میں پُش پیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا قرار دیا گیا۔ لیکن 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے ڈی سلوا کا تاج یہ کہہ کر اُتار دیا کہ وہ طلاق یافتہ ہے۔

ان کااعتراض تھا کہ کوئی طلاق یافتہ لڑکی مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوتی ہیں اس لئے یہ تاج ان کے سر پر نہیں سجایا جاسکتا اور وہ قواعد کے مطابق مسز سری لنکا نہیں بن سکتیں۔

یہ کہتے ہوئے کیرولین جیوری نے وہ تاج اس سال کی رنر اپ کے سر پر سجادیا۔ تاہم جب مقابلہ حسن کے منتظمین نے کیرولین جیوری کے الزام کی جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا کہ پُش پیکا ڈی سلوا کو طلاق نہیں ہوئی بلکہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہیں۔

انکوائری کے بعد منتظمین نے ڈی سلوا سے معافی مانگی لیکن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بے عزتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

مسز سری لنکا ڈی سلوا نے کہا کہ حقیقی ملکہ وہ نہیں ہوتی جو دوسری عورت کا تاج چھینے بلکہ دوسری عورت کے سر پر تاج سجانے والی ہی اصل ملکہ ہوتی ہے، میرے ساتھ یہ سلوک قواعد کی بھی خلاف ورزی ہے اور اخلاقیات کی بھی۔

Comments are closed.