فوٹو : سکرین گریب
الریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی خواتین سمیت مختلف ممالک کہ 40 خواتین آرٹسٹ نے حصہ لیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں موھوب آرٹ گیلری کی جانب سے دو روزہ آرٹ ایگزبیشن میں پاکستان، بھارت، فلپائن، روس، اور سپین کی خواتین آرٹسٹ نے آرٹ کے فن پارے بنائے.
شاندار پینٹنگز کے ذریعے اپنی مہارت کو خوب منوایا اس کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی پینٹنگ کرنے میں مہارت دیکھائی دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کو دیکھنے کے لئے آرٹ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد پہنچی.
موھوب آرٹ گیلری کی بانی روحی خان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد خواتین اور بچوں میں آرٹ کے شوق کو ابھارنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا.
ایونٹ میں شریک بچوں اور آرٹسٹ خواتین نے ایگزیبیشن کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے یقیناََ آرٹ کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے.
آرٹ ایگزیبیشن میں شامل نوعمر خواتین نے اپنے فن پاروں سے متعلق تفصیلات بتائیں اس موقع پر وی سب خوش دکھائی دیں اور انھوں نے آرٹ کے فروغ کیلئے ایگزیبیشن کو سراہا.
Comments are closed.