بھارتی اداکار اجے دیوگن کی کسانوں نے ٹھکائی کر دی
نیو دہلی(ویب ڈیسک)سنگرم اور دیگر انڈین فلموں میں مار دھاڑ کرنے اجے دیوگن کی کسانوں نے حکومت کے حق میں بولنے پر خوب ٹھکائی کر دی.
اجے دیوگن پر تشدد کی ویڈیو بھارت میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ کلب کے باہر اجے دیوگن کی پٹائی کی گئی ہے۔
نیو دہلی میں کلب کے باہر جھگڑے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد ایک شخص کو مار پیٹ رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ یہ معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ اجے دیوگن نے کسانوں کے احتجاج پر حکومت کا ساتھ دیا اور معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کیجانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں بھارتی اداکار کا چہرہ واضح نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص اجے دیوگن ہے جبکہ اجے دیوگن کے ترجمان نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
بھارتی اداکار کے ترجمان کا کہناہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اجے دیوگن کا ہم شکل ہوسکتا ہے تاہم اداکار کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ 14 مہینوں سے نیو دہلی سے باہر گئے ہوئے ہیں۔
Some ‘doppelgänger’ of mine seems to have got into trouble.
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) March 29, 2021
I’ve been getting concerned calls. Just clarifying, I’ve not traveled anywhere. All reports regarding me being in any brawl are baseless. Happy Holi
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر اجے دیوگن اور ایک صارف کے درمیان نوک جھوک ہوئی تھی.
جس کے بعد صارف نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن کی گاڑی کا راستہ روکا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صارف کو دھر لیا تھا۔
Comments are closed.